پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

Sep 27, 2022 | 09:25:AM
پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ سے قبل ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

دونوں  ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا اور اس دوران شہر کا موشم خوشگوار رہے گا جب کہ میچ کل یعنی بدھ کی شب کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’کتنے آدمی تھے؟ صرف ایک سردار‘

ٹریننگ کے اوقات درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 جب کہ کم سے کم 27 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ کل کے بعد چھٹا ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر جب کہ 7 واں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔