وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے چودھری لطیف اکبر اور چودھری محمد یاسین کے ناموں پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری) پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے چودھری لطیف اکبر اور چودھری محمد یاسین کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے،مشاورت کے بعد وزارت عظمیٰ کیلئے ایک نام فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نام فائنل ہوتے ہی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی،پارٹی قیادت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔
دوسری جانب آزادکشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پرہے اور حکومت سازی کیلئے رابطے تیز ہوگئے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی ارکان کی اکثریت چودھری محمد یاسین کے نام پر متفق نظر آ رہی ہے،دوسری جانب بعض رہنما چودھری لطیف اکبر کو متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے لانے کے حامی ہیں۔آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع ہے، اگلے 24 گھنٹے فیصلہ کن قرار دیئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایمل ولی خان کو دوسرا بڑا جھٹکا، ثمر بلور کے بعد ایک اور رہنما نے این اے پی سے راہیں جدا کرلی