بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 27, 2025 | 18:30:PM
بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  کی،دونوں کے درمیان آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا کو حالیہ صورتحال پر اعتماد میں لیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان اور مسئلہ فلسطین بھی زیر غور آیا۔ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال زیر غور آئی۔

ذرائع کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی میں پارلیمانی امور خصوصاً قومی اسمبلی، سینیٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ کا بھی تذکرہ  ہوا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پارلیمانی جمہوریت میں سب سے اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے جو ادا نہیں ہورہا۔

ذرائع کے مطابق متوقع قانون سازی سمیت کئی اہم امور پر بھی دونوں رہنماؤں میں طویل مشاورت  ہوئی۔بلاول بھٹو نے کہاکہ آپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18پرو ماڈلز میں شاندار فیچر شامل کئے جانے کا امکان، نئی لیکس سامنے آ گئیں