بھارتی قبضہ غیر قانونی، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں: حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔