فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔