’’زیادہ بوڑھی لگ رہی ہیں‘‘ چہرے کی تبدیلی پر صارفین کی ماہرہ خان پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپرسٹار ماہرہ خان اپنے چہرے کے خدو خال میں تبدیلی کے بعد تنقید کی زد میں آ گئیں، بوٹوکس اور فلرز کی خبریں گردش کرنے لگیں جبکہ کچھ صارفین کی طرف سے انہیں پہلے سے زیادہ بوڑھی نظر آنے کا بھی طعنہ دیا گیاہے۔
پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔
ماہرہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دل جیتے، اب اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ میں ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
حال ہی میں اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیری تقریب میں جلوہ گر ہوئیں تو مداحوں کے درمیان اِن کے چہرے کے بدلے ہوئے خدوخال پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
لاہور میں فلم کی پروموشن کے دوران اِن کی حالیہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروائے ہیں۔
اداکارہ کے اس عمل میں لِپ فلرز، آئی برو لَفٹ، چیک اپ لفٹ یا بوٹوکس شامل ہے۔
مداحوں کے مطابق ماہرہ کے چہرے کے نقش پہلے کی نسبت زیادہ پھولے ہوئے اور کھنچے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے اِن کی قدرتی مسکراہٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
کچھ نے ماہرہ خان کا موازنہ نورا فاتیحی، دیا مرزا، راکھی ساونت اور کین ڈول جیسی مشہور شخصیات سے کر ڈالا۔
کچھ مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان اب قدرتی خوبصورتی سے دور جا رہی ہیں اورپہلے سے زیادہ بوڑھی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہےکہ ماہرہ خان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت یا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔