پاکستانی نوجوان کا شاندار کارنامہ، اپنی AIسکیورٹی کمپنی 4 کھرب 77 ارب رپووں میں فروخت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سکیورٹی کمپنی امریکی سوفٹ وئیر گروپ Veeam نے 1ارب 70کروڑ ڈالرز یعنی 4 کھرب 77 ارب پاکستانی روپوں میں خرید لی۔
اس کاروباری ڈیل سے اے آئی گورننس ٹولز کو (Veeam) کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا۔
ڈیل مکمل ہونے کے بعد ریحان جلیل امریکی سوفٹ ویئر گروپ میں سکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔
ریحان جلیل نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا بڑا نجی بینک دیوالیہ قرار، اثاثے ضبط،صارفین پریشان