کوہلی نے ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے ہفتے کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے اور سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کریہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا جس کے بعد ویرات کوہلی انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ(ون ڈے +ٹی ٹوئنٹی) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
کوہلی نے 305 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 14 ہزار 255 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 125 میچز میں 4188 رنز بنائے ہیں،یہ کوہلی کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 443 رنز بنتے ہیں جو دنیا میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اس سے قبل انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:یواےای اور عمان کے درمیان نئی ٹرین سروس کااعلان
سچن ٹنڈولکر کے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں مجموعی طور پر 18 ہزار 436 رنز بنتے ہیں،اس فہرست میں تیسرا نمبر سابق سری لنکن کپتان کمار سنگارا کا ہے جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی رنز 15 ہزار 616 ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں 44.83 کی اوسط سے 18،426 رنز بنارکھے ہیں۔