وفاقی حکومت کی اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کی منظوری

Oct 27, 2023 | 17:58:PM
وفاقی حکومت کی اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر بڑی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے میجرجنرل کامران احمد کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری  دے دی ہے،وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کی سمری پر تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت دفاع نے وزیراعظم سے منظوری حاصل کرنے کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کی،الیکشن کمیشن آف پاکستان سے میجرجنرل کامران احمد کی تعیناتی سے متعلق رضامندی حاصل کی گئی،میجرجنرل کامران احمد آرمڈ کورسے تعلق رکھتے ہیں،سیکنڈمنٹ بنیاد پر تقرری کی گئی،اس سے قبل میجرجنرل کمال احمد چودھری بطورآئی جی ایف سی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر