ذمہ داروں کو سمجھنا چاہیے، ہوا بدل گئی ہے: شیخ رشید

Oct 27, 2022 | 18:43:PM
ذمہ داروں,سمجھنا چاہیے، ہوا ,شیخ رشید,عوامی مسلم لیگ, رانا ثنا اللّٰہ ,عمران خان
کیپشن:  شیخ رشید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ کو پیغام دیتا ہوں کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں ہے،ذمہ داروں کو سمجھنا چاہیے، ہوا بدل گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے شفاف الیکشن کروائیں جائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ 13جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، میں نہ نواز ہوں، نہ شہباز اور نہ ہی زرداری ہوں، ان کا مقابلہ کروں گا،مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔