کیا راکھی ساونت اب مسلمان ہیں؟

Oct 27, 2022 | 11:18:AM
فائل فوٹو
کیپشن: راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی مشہور ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کے بارے میں یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ وہ اب اسلام قبول کر چکی ہے لیکن اس کی تصدیق یا تردید انہوں نے خود نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ریئلٹی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت آج کل بنگلور کی ایک مسلمان کاروباری شخصیت اور ماڈل عادل خان کے ساتھ زیادہ تر نظر آ تی ہیں۔راکھی ساونت کی کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پرحجاب میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ’’ وہ جلد ہی عادل خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور اس لیے چھوٹے لباس پہننا مکمل طور پر چھوڑ دیں گی کیونکہ اسلام میں اس طرح کے ملبوسات پہننے  کی اجازت نہیں ہے‘‘۔

راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا سٹار یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ اداکارہ اسلام قبول کر چکی ہیں لیکن ان دعوؤں کی ابھی تک باقاعدہ کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ راکھی ساونت نے اس سے قبل 2000ء کی دہائی کے آغاز میں ہندو مذہب کو چھوڑ کر عیسائیت کو قبول کیا تھا۔

البتہ اداکارہ ثقافتی طور پر سیکولر ہیں اور تمام مذاہب کی رسومات پر عمل کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ متنازع بھارتی شخصیت راکھی ساونت آئے دن اپنے نت نئی ویڈیوز اور انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے رکھتی ہیں۔