جوہی چاولہ دیوالی پر خود کر رہی ہیں گھر کی صفائی، عالیشان بنگلہ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

Oct 27, 2021 | 22:26:PM
جوہی چاولہ،بنگلہ،عالیشان،بالی وڈ،اداکار
کیپشن: جوہی چا ولہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اکثر ہم سوچتے ہیں کہ بالی وڈ سٹار اپنے گھر میں خود کام نہیں کرتے ہوں گے۔ ان کے پاس نوکروں کی کوئی کمی نہیں ہوگی، مگر ایسا نہیں ہے، کئی شخصیات ہیں جو عالیشان بنگلے میں رہنے کے باوجود بھی اپنے گھر کی صاف صفائی خود ہی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ بھی اتنے بڑے بنگلے میں رہتی ہیں۔ گھر میں نوکر بھی ہیں، مگر دیوالی کے موقع پر وہ خود ہی گھر کی صفائی مہم میں مصروف ہیں۔
 اس وقت پورے ملک میں لوگ دیوالی (Diwali) کی تیاری میں مصروف ہیں۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ سٹارز بھی اس فیسٹیول کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ 90 کی دہائی کی بے حد خوبصورت اداکارہ جوہی چاولہ کو بھی دیوالی کا تہوار پسند ہے۔ وہ تو ابھی سے ہی خود اپنے گھر کی صاف صفائی میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جوہی چاولہ اتنی بڑی فلم اسٹار ہیں اور ان کے شوہر جے مہتہ بھی بڑے بزنس مین ہیں، تو وہ بھلا کیوں خود گھر کی صفائی کرنے لگیں۔ آپ کو یقین نہیں آرہا تو آپ آگے کی تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں۔


 یہ تصویر جوہی چاولہ کے گھر کی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ خود ہی صفائی مہم میں لگی ہوئی ہیں۔ یہ تصاویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئرکی ہیں۔


تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جوہی چاولہ نے کیپشن میں لکھا- ’دیوالی صاف-صفائی مہم‘۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ فٹ بھی رہیں گی۔ وہائٹ ٹی-شرٹ اور بلیک پینٹ میں جوہی چاولہ خود ہی گھر کے بکھرے پڑے سامان کو ٹھیک کر رہی ہیں۔ 

اداکارہ جوہی چاولہ ممبئی کے مالا بار ہل علاقے میں رہتی ہیں۔ یہاں پر ان کا 9 منزلہ عالیشان بنگلہ ہے۔ خبروں کے مطابق، اس گھر کا ڈیزائن سری لنکا کے بیسٹ آرکیٹیکٹ چنا دسواٹے نے کیا ہے۔

ماں نے اپنی جا ن کی پرواہ نہ کر تے ہوئے بچے کو بلند عمارت سے گرنے سے بچالیا۔۔ویڈیو وائرل

جوہی کے اس بنگلے میں کم از کم سو سے زیادہ مور بھی مو جو د ہیں۔