ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی آج 29 ویں برسی

Oct 27, 2021 | 20:36:PM
اداکارہ،نیئر سلطانہ،برسی،لالی وڈ
کیپشن: نئیر سلطانہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) لیجنڈ اداکارہ ،ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی آج عقید ت و احترام سےمنائی جارہی ہے۔

 نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں۔1955ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ سکرین کی زینت بنیں۔لازوال فلموں میں ان کی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں تک مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔

نیئر سلطانہ کی  اداکاری نے انھیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔وہ  27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کار اور مسافر وین میں حادثہ ۔۔2 بچے جاں بحق،میاں بیوی شدید زخمی