کار اور مسافر وین میں حادثہ ۔۔2 بچے جاں بحق،میاں بیوی شدید زخمی

Oct 27, 2021 | 20:20:PM
کار ،ٹنڈو آدم،روڈ ایکسیڈنٹ
کیپشن: کار حادثہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹنڈو آدم کھیبر کے نزدیک کار اور مسافر وین میں حادثہ ۔ حادثے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق،میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق  حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ٹنڈوآدم کی نامور صنعتکار فیملی سے  ہے ۔ حادثے میں ایک سالہ محمد موسیٰ اور دو سالہ  لڑکی ماہ نور جاں بحق ہو ئے۔ جبکہ بچوں کا باپ ولید آرائیں اور انکی بیوی زخمی ہو گئے ۔ جاں بچوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ٹنڈوآدم کے پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی گیس کے کنکشنز پر پابندی ۔۔نئے 27 لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں مل سکے گا