جن شہریوں کے موبائل چھن گئے ان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Nov 27, 2025 | 21:33:PM
جن شہریوں کے موبائل چھن گئے ان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کےلیے بڑی خبر آگئی، شہریوں سے چھینے گئے فون ریکوری کے بعد واپس دیے جائیں گے۔

کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ریکوری کے بعد واپس کیے جائیں گے۔

اے آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ ریکور موبائل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، 100 سے زائد چھینے گئے موبائل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دکانداروں کےلئے بنائی گئی ایس او پیز نہایت مفید ثابت ہوئیں، الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے چھینے گئے موبایل کا ریکارڈ رکھا جائے۔

جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم سے جانوں کے ضیاع میں کمی واقع ہوئی ہے، موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار 52 برس کی عمر میں چل بسے ،فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: