پاکستان خطرناک بحران میں مبتلا ہے ، ہمارا مسٔلہ عوام کے حقوق ہیں ،محمود اچکزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خطرناک بحران میں مبتلا ہے ،ہماری دشمنی نہ کسی جرنیل سے ہے نہ شہباز سے ،ہمارا مسٔلہ عوام کے حقوق ہیں ،عوام کے مینڈیٹ والے لوگ آنے چاہئیں،اس پارلیمنٹ میں وہ لوگ آتے ہیں جن کو عوام ووٹ دیتی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر اسد قیصر اوردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ میں پاکستان کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں ،آؤ ہمارے ساتھ باہر نکلو ، ہمیں اس پارلیمنٹ میں شور مچانا ہو گا ،ہم نے سندھی ،پنجابی اوربلوچی بھائیو کو روکا ،ان کاکہناتھا کہ آئین پر حملہ کوئی بھی کرے گا وہ مردہ باد ہو گا ،ہم نے انکا راستہ روکنا ہے یہی ہمارا فیصلہ ہے،ہمیں جیلوں میں بھیجتے ہیں بھیجو ۔
محمود اچکزئی کاکہناتھا کہ عمران خان کون تھا تم نے وزیراعظم بنایا ،26 نومبر کے قتل کی ایف آئی اے شہباز شریف پر ہونی چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ ہری پور میں ووٹ کو بے توقیر کیا گیا ،پاکستان کی عوام کے پاس اب حق نہیں رہا کہ اپنا نمائندہ منتخب کر سکیں ،عوام سے اسکے ووٹ کا حق چھینا گیا ،بات تحریک انصاف سے اوپر اور جمہوریت ختم ہو گئی ہے،اب لڑائی تحریک انصاف کی نہیں رہی ،ان کاکہناتھا کہ قانون اور آئین آپ صحافیوں کو بھی حق دیتا ہے آزادی سے بات کریں ،تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دیتا ہوں ،ہم پاکستانی آزاد قوم ہے اور اپنا حق لے کر رکھیں گے ،دو دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہو گا۔
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے شاٰئد کچھ لوگ نہیں چاہتے،جمہوریت چلے،ہماری حکومت کے ساتھ اونچ نیچ ہوگئی توپھر بھی ہم نے باہراسمبلی نہیں لگائی ،ہمارے شکوے رہے ہم نے بائیکاٹ کیا احتجاج کیا مگر باہر اسمبلی نہیں لگائی ،مجھے نہیں لگتا کہ بانی پی ٹی آئی کب سے ہمیں اسمبلی میں رہنے کی بات کرے گا ،پاکستان کی بات آئی تو ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ،میری آج کی تقریر بلاک ہوگئی نہ جانے کیوں ہمیں ریاست کا وفادار نہیں سمجھا جاتا۔
ان کاکہناتھا کہ ہم سے ہری پور کی جیتی سیٹ لینازیادتی ہے ،ہم باجوڑمیں ہارے، دل سے تسلیم کرلیا ،مگر ہری پور میں ہم جیت گئے تھے۔
لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد کب بکھرتا ہے یہ دیکھنا ہوگا ،ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ جب کام ہوتو پاؤں پکڑ لیتے ہیں ،جب مستحکم ہو جائیں تو گربیان کو پکڑتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت میں بے نظیر سے وعدہ کیا گیا کہ آئندہ جمہوری طریقے سے سب ہوگا ،26 ویں ترمیم اور 27 ویں ترمیم سے عدلیہ کا جوکچھ ہوا سامنے ہے ،اس ملک میں بادشاہت ہے،دیکھنا ہوگا کہ اب پیپلز پارٹی کہاں ٹھہرتی ے ،لاہور میں ہزاروں پرندے مار دئیے گئے،انسانیت کہاں گئی۔