اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے

Nov 27, 2023 | 09:53:AM
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے۔

ارمینہ خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر والد کے انتقال سے متعلق پوسٹ کی۔

اداکارہ نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، برائے مہربانی! اپنی دُعاوْں میں میرے والد کو ضرور شامل کریں”۔

اُنہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے”۔

ارمینہ خان نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “ڈیڈ! ہم دوبارہ ملیں گے”۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار، مجموعی شرح288 تک جاپہنچی

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارمینہ خان کے والد کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ارمینہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔