فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار، مجموعی شرح288 تک جاپہنچی

Nov 27, 2023 | 09:36:AM
  شہر لاہور میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان)  شہر لاہور میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح288 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح459ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح436ریکارڈْ، مال روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح376ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب حکومت  کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم سرد اور خشک ہوگیا صبح سویرے سے شہر میں سرد ہوائیں چلنے لگیں۔ شہر کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 سے 29ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر مارننگ شو کے بجائے کارٹون شو کریں، ندا یاسر کے الزامات پر وقار ذکا کا سخت ردعمل

شمال مشرق 11 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد رہے گا۔

ائیر کولیٹی انڈکس  کے مطابق شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کی شرح256 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہے۔