اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹائے جانے کا کام شروع

Nov 27, 2022 | 17:01:PM
پی ٹی آئی لانگ مارچ ,24 نیوز, تحریک انصاف
کیپشن: مختلف جگہوں سے کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کا لانگ مارچ  ختم ،اسلام آباد انتظامیہ نے بھی کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد نہ جانے کے فیصلے کے بعد کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری  ،فیض آباد پل لانگ مارچ کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا ،مشینری کے ذریعے فیض آباد پل سے کنٹینر ہٹائے جا رہے ہیں ،مری روڈ فیض آباد ٹریک دوطرفہ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنڈی جلسہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد نہیں جائیں گے کیونکہ ہم اسلام آباد گئے تو تباہی مچے گئی،نہیں چاہتا کہ میرے ملک میں تباہی ہو،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ کیا ہے، کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، اپنے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے میٹنگ کروں گا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد استعفوں کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔