کراچی سندھ کا حصہ ہے، نہ الگ ہوگا نہ وفاقی علاقہ بنے گا:سمیعہ افضال سید

May 27, 2026 | 12:59:PM
کراچی سندھ کا حصہ ہے، نہ الگ ہوگا نہ وفاقی علاقہ بنے گا:سمیعہ افضال سید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے واضح کیا ہے کہ کراچی نہ سندھ سے الگ ہوگا اور نہ ہی اسے وفاقی علاقہ بنایا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور سندھ اسمبلی واضح قرارداد کے ذریعے شہر کو سندھ کا ناقابلِ تنسیخ حصہ قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبے کی وحدت اور یکجہتی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کی تقسیم کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔

سمعتا افضال سید نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا اپنی سابق جماعت پی ایس پی کی سیاست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب وہ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے سیاست کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف الگ شناخت برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع نہیں کیا گیا:سینٹکام

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے لسانی اور انتظامی تقسیم جیسے معاملات کو ہوا دینا افسوسناک ہے، سندھ کے باشعور عوام صوبے کے خلاف کسی بھی بیانیے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آباد تمام قومیتیں برابر کی شہری ہیں اور صوبے کی اصل خوبصورتی اس کی رواداری، تنوع اور بھائی چارے میں ہے۔