برطانیہ:توانائی کے بلوں میں پھر بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برطانیہ میں عوام کیلئے توانائی کے بلوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے، جولائی سے قیمتوں کی حد میں 13 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوسط گھریلو صارف کے سالانہ توانائی بل اب بڑھ کر تقریباً 1,862 پاؤنڈ تک پہنچ جائیں گے، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں تقریباً 221 پاؤنڈ زیادہ ہیں۔
کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہوا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں مزید اوپر گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اعلان ہو گیا
ریگولیٹر کے مطابق عالمی توانائی مارکیٹس میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے اور یہی صورتحال صارفین کیلئے مہنگائی کا باعث بن رہی ہے، ادارے نے واضح کیا کہ قیمتوں کے تعین میں سب سے بڑا عنصر تھوک گیس کی قیمتیں ہوتی ہیں۔
برطانوی حکومت پہلے ہی مہنگائی اور توانائی بحران کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جبکہ یہ اضافہ عوامی سطح پر مزید مالی مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔