وسیم جونیئر کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک

May 27, 2025 | 19:07:PM
وسیم جونیئر کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی فاسٹ باولر وسیم جونیئر کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دوران وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وسیم جونیئر کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ وسیم جونیئر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی قذافی سٹیڈیم میں رونمائی