پاکستان کی سحرش علی نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: پاکستان کی سحرش علی نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمدحماد) واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ اسکواش آن فائر جونیئر گولڈ یو ایس جونیئر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سحرش علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی ٹاپ سیڈ سحرش علی نے فائنل میں اپنی ہی بہن ماہنور علی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی، دونوں بہنیں،علی سسٹرز کے نام سے پہچانی جاتی ہیں اور ان کے درمیان کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا۔
اس کامیابی کے ساتھ سحرش علی نے اپنا 17واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ماہنور علی کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا،پاکستانی سکواش کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، اور علی سسٹرز کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مغوی رکن اسمبلی شدید زخمی حالت میں کھیتوں سے مل گیا، حالت تشویشناک