26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے،ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں،انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے، کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔