انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان،نقل کرنیوالے 44 امیدواروں سے موبائل فونز برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انیسویں روز نقل کے کیسز کے ساتھ 44موبائل فونز بھی پکڑے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا کمپیوٹرسائنس پرچہ اول لیا گیا۔ پروفیسر منور عباس کا کہنا ہے کہ انٹربورڈمیں قائم کنٹرول روم کمیٹی کو ملنے والی شکایت پر پروفیسر سید عمران علی اور پروفیسر مقبول میمن پر مشتمل خصوصی ٹیم نے انٹربورڈ کے افسران کے ہمراہ ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج کا اچانک دورہ کیا ، جہاں پر نقل کے کیسز کے ساتھ 44موبائل فونز بھی پکڑے گئے ۔ اس موقع پر خصوصی ٹیم نے یہ 44موبائل فونز امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مزید کارروائی کیلئے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین ہوشیار،حکومت کی اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرنیکی ہدایت