وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 27, 2024 | 15:35:PM
وزیراعظم سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال اور مالی سال25-2024 کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔