راحت فتح علی خان کا پاک فوج کو خراج عقیدت ، اہم پیغام جاری کردیا

May 27, 2023 | 18:01:PM
راحت فتح علی خان کا پاک فوج کو خراج عقیدت ، اہم پیغام جاری کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے"اے وطن کے سجیلے جوانوں" گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کردیا.

تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان نے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، وطنِ عزیز کی عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے۔"

گلوکار نے عوام سے سوال کیا کہ "جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم  شہری وہ قربانیاں دے سکتے ہیں؟"

انہوں نے مزید کہا کہ  "ہمیں پاک فوج کا احترام کرنا چاہیے۔"

ان کا کہنا ہے کہ "ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فوج کا دشمن ، پاکستان کا دشمن ہے"۔