انصاف کیلئے سراپا احتجاج خاتون نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑمار دیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

May 27, 2021 | 20:18:PM
انصاف کیلئے سراپا احتجاج خاتون نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑمار دیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی آفس کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ خاتون نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو تھپڑ رسید کر دیا۔لیڈی کانسٹیبلز نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ 
ذرائع کے مطابق قتل کے کیس میں انصاف کیلئے خاتون آئی جی آفس کے باہر احتجاج کر رہی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے احتجاج سے منع کرنے پر ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔
خاتون کاموقف ہے کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا۔ ایس ایچ اوپرانی انارکلی کاکہناہے کہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیس کم ہورہے ہیں۔۔ تعاون پر عوام کا شکریہ۔۔مراد علی شاہ