کورونا کیس کم ہورہے ہیں۔۔ تعاون پر عوام کا شکریہ۔۔مراد علی شاہ

May 27, 2021 | 20:10:PM
کورونا کیس کم ہورہے ہیں۔۔ تعاون پر عوام کا شکریہ۔۔مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، اب کیسز کم ہو رہے ہیں، عوام کے تعاون کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں ۔
جمعرات کو وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام دھاریجو، مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
 اجلاس کے دوران کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دوران مراد علی شاہ کا عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب کیسز کم ہو رہے ہیں، اگر یہ تعاون جاری رہا تو ہم جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 22043 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے جس کے نتیجے میں 1293 کیسز آئے جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے۔اس دوران مرادعلی شاہ نے کہا کہ اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روک سکیں گے۔
انہوں نے کورونا وائرس کی تازہ صوتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے، اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد، حیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد کیسز موجود ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد کیسز کی شرح تھی، اسی طرح ضلع شرقی 17، وسطی 10، جنوبی 13، غربی 10 اور ملیر میں 8 فیصد کیسز ہیں۔انہوںنے کہا کہ عید کے بعد مئی کے ہفتے 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک 6.8 فیصد اور 0.90 اموات کی شرح تھی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صرف مئی میں 307 مریض انتقال کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔انوشے عباسی کا نیا فوٹوشوٹ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی لباس پر شدید تنقید