شکریہ محسن نقوی! اپنے ملک کیلئے کھلینے کا خواب پورا ہوا: عثمان خان

Apr 15, 2024 | 22:22:PM
 شکریہ محسن نقوی! اپنے ملک کیلئے کھلینے کا خواب پورا ہوا: عثمان خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل کے ہیرو عثمان خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اور قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے عثمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر دوڑتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی، تصویر کی کیپشن میں وکٹ کیپر بلے باز نے لکھا کہ ’’الحمدللہ میرا اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا خواب پورا ہوا، شکریہ محسن نقوی!‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈٹی 20 سیریز، شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی کرکٹر کی تصویر پر صارفین کے ملے جلے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایک طرف صارفین ان کا خواب پورا ہونے اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد کے ساتھ روشن مستقبل کی دعائیں دے رہے ہیں تو دوسری جانب صارفین ان کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس سے متاثر ہو کر ان کو قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی دعوت دی گئی اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے اپنا معاہدہ ختم کر دیا جس پر ان کو امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کی سزا بھی سنائی گئی۔