اساتذہ کے لئےبڑی خوشخبری۔۔۔

May 27, 2021 | 15:54:PM
اساتذہ کے لئےبڑی خوشخبری۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آن لائن"ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری"مرتب کرنے کا فیصلہ،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے گھر بیٹھےپنشن  ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائیں گی۔

 تفصیلات کےمطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کیجائے گی۔ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائن ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک  بھرمیں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ۔۔ سروے
 پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ فیصلہ سے لاہورسمیت پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ مستفید ہوں گے۔ سکول ایجوکیشن کا تمام اتھارٹیز کو 10 روز میں بیس سال مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات  سے متعلق اہم خبر