پنجاب حکومت گرائی تو ہم قومی اسمبلی توڑ دیں گے، فیصل واوڈا

May 27, 2021 | 15:28:PM
پنجاب حکومت گرائی تو ہم قومی اسمبلی توڑ دیں گے، فیصل واوڈا
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مسلم  لیگ (ن)نے پنجاب حکومت گرائی تو ہم قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چودھری نثار  دیگر لوگوں کی طرح ہاتھ باندھ کر  پیچھے نہیں کھڑے ہوئے وہ ن لیگ کیلئے سرپرائز  ہو سکتے ہیں۔ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں اور وہ دلیر شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والے شخص نہیں۔ وہ ہر وقت اپنے ملک کا سوچتے ہیں۔ سیینٹرفیصل واوڈا نےمزید  کہا کہ عالمی سطح پر کئی مقدمات میں ہارنے پر ہم اربوں روپے ادا کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس پر بھی کک بیکس لیتی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم