بلوچستان۔۔ ینگ ڈاکٹرز نےاو پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا

May 27, 2021 | 09:46:AM
بلوچستان۔۔ ینگ ڈاکٹرز نےاو پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 3 روز سے جاری سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیزکا بائیکاٹ ختم کردیا۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیزکا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ ایمرجنسی صورتحال اور مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے، اس فیصلے کے تحت آج سے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز سروسز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گی۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں 24مئی سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 2 گھنٹے کی ہڑتال کررہی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی