اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفون رابطہ،علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

Mar 27, 2026 | 19:26:PM
  اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفون رابطہ،علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیپشن:   اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفون رابطہ،علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی بدلتی صورتحال پر  مشاورت ہوئی،خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور گیا ۔

اس دوران بات چیت، تحمل اور امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ امن و خوشحالی کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی  نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کویت کے ولی عہد نے پاکستان کی جنگ بندی کیلئے کوشش کی حمایت کر دی