ویڈیو :تھائی لینڈ کے مقابلہ حسن میں تقریر کے دوران حسینہ کے دانت گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ کے دوران امیدوار کے دانت سٹیج پر تقریر کے دوران گر گئے، تاہم امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتِ حال کو سنبھال لیا۔
ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔
یہ منظر ججز اور براہِ راست موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا، تاہم کمولوان چانانے اعتماد کے ساتھ اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔
ان کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
¡SE LE SALIÓ LA DENTADURA EN PLENO ESCENARIO!
— Periodismo Público Ecuador (@PeriodismoP_Ec) March 26, 2026
Kamolwan Chanago, candidata de Pathum Thani a Miss Grand Tailandia 2026, protagonizó un momento viral durante la ronda de introducción en traje de gala.
Mientras se presentaba, se le desprendió una carilla dental (o parte de su… pic.twitter.com/usLWhu6scy
انہوں نے بعدازاں ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے دباؤ کے باوجود ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔
یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔
جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026ء میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہو گا۔