حضرت مادھو لعل حسینؒ کا عرس اور میلہ چراغاں کل سے شروع،مقامی تعطیل کا اعلان

Mar 27, 2026 | 11:57:AM
حضرت مادھو لعل حسینؒ کا عرس اور میلہ چراغاں کل سے شروع،مقامی تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)حضرت مادھو لال حسینؒ کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں کل سےشروع ہو گا۔

میلہ چراغاں نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتا ہے بلکہ مقامی ثقافت اور روایتی تقریبات کا حصہ بھی ہے۔ 

اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد حضرت مادھو لال حسین ؒ کے مزار پر حاضری دیتی ہے، چراغاں اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور مقامی تجارت و کاروبار میں بھی رونق بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت اطلاعات نے کنڑ میں قبضہ شدہ پاکستان فوجی چوکی کو تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیدیا

میلہ چراغاں کے حوالے سےکل 28 مارچ کی لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی،پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل تمام ضلعی دفاتر بند ہوں گے،مقامی تعطیل میلہ چراغاں پر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے میلے کی مناسبت سے مقامی تعطیل کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا یا تھا۔