جمعۃ المبارک پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نےسیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب عبدالکریم نےجمعةالمبارک کے موقع پر صوبہ بھر کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نےکہاہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھیں،مساجد،امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اورحساس مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز،امتحانی سنٹرز میں دفعہ144 نافذ
آئی جی پنجاب نےکہاہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مددسےمذہبی وحساس مقامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں، ڈی پی اوزسمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں،سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔