پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان،ڈالربھی سستا ہو گیا

Mar 27, 2025 | 10:35:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان،ڈالربھی سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 73 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن کاروبار کے لحاظ سے مثبت رہا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1139 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17ہزار 772 پر بند ہوا تھاجبکہ بازار کے کاروبار کی مالیت 92 فیصد بڑھ کر 37 ارب 49 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا,بازارِ حصص کا 100 انڈیکس آج 34 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 806 پر آ کر بند ہواجبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں نہم کا ریاضی کا پرچہ ای مارکنگ سے لیا جائے گا

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر26 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 42 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبارکل 28 مارچ جمعۃ الوداع کے سبب بند رہے گاجبکہ حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔


 
Sponsored stories