اداکارہ ثناء جاوید کی شوہر شعیب مک کیساتھ جنم دن مناتے تصاویر وائرل

Mar 27, 2024 | 21:52:PM
اداکارہ ثناء جاوید کی شوہر شعیب مک کیساتھ جنم دن مناتے تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ ثناء جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ہمراہ جنم دن منانے کی رومانوی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

معروف پاکستانی کرکٹر اور نامور اداکارہ ثناء جاوید کی جوڑی ایک بار پھر ٹرینڈ کرنے لگے، اداکارہ ثناء جاوید کا آج جنم ہے، ثناء جاوید نے اس سپیشل دن کو اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ منایا، دونوں سٹارز نے اکٹھے مل کر کیک کاٹا، شعیب ملک نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کو قیمتی تحفہ بھی دیا ۔

واضح رہے کہ دونوں سلیبرٹیز 2 ماہ قبل رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اس سے قبل شعیب ملک کی اہلیہ معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا تھیں جن سے ان کی علیحدگی ہوگئی، لیکن اچانک ہی شعیب اور ثناء جاوید کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہوگئے، لیکن اب یہ جوڑی ہنسی خوشی ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی اداکارہ کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا