بگ باس 17 کے فاتح حقہ بار پر چھاپے کے دوران گرفتار

Mar 27, 2024 | 14:16:PM
بگ باس 17 کے فاتح حقہ بار پر چھاپے کے دوران گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) معروف بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین اور شو بگ باس کے سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کو "حُقہ بار"پر چھاپے کے دوران  گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 مارچ کی رات تقریباََ 10 بجکر 30 منٹ پر پولیس نے ممبئی میں ایک حُقہ بار پر چھاپا مارا، پولیس کی جانب سے یہ کارروائی صبح 5 بجے تک جاری رہی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت پولیس نے چھاپا مارا تو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی اُسی حُقہ بار میں موجود تھے، اس دوران پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 14 افراد میں منور فاروقی بھی شامل تھے جنہیں کچھ گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حُقہ بار غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا، پولیس نے منور فاروقی سمیت دیگر زیرِ حراست افراد کے خلاف سگریٹ نوشی اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس ابھی بھی جائے وقوعہ پر تلاشی لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران منور فاروقی حُقہ پی رہے تھے، کامیڈین کی حُقہ پیتے ہوئے ویڈیوز بھی پولیس کے پاس بطورِ ثبوت موجود ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ منور فاروقی کو قانونی کارروائی سے دو چار ہونا پڑا ہوئے،سال 2021 میں، انہوں نے اندور سینٹرل جیل میں ایک ماہ سے زیادہ وقت گزارا تھا کیونکہ انہیں ایک کامیڈی شو کے دوران مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے ایک ماہ بعد ضمانت مل گئی تھی۔