چیمپنئز ٹرافی کے انتظامات کے جائزہ کیلئے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا

Mar 27, 2024 | 12:04:PM
چیمپنئز ٹرافی کے انتظامات کے جائزہ کیلئے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد  چمپئنز ٹرافی کے ممکنہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد نے راولپنڈی اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،وفد نے پلیئرز ڈریسنگ روم اور وی آئی پی باکسز بھی دیکھے۔


 پی سی بی کی جانب سے وفد کو بریفنگ دی گئی ،آئی سی سی وفد میں سینئر مینیجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور مینیجر ایونٹ آپریشنز عون زیدی شامل،آئی سی سی وفد ابتدائی طور  پر سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی سی سی کا سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس وفد بعد میں پاکستان کا دورہ کریگا۔
یہ بھی پڑھیں : چین کے سابق فٹبال چیف کو رشوت لینے پرعمر قید کی سزا