پاکستان کی افغانستان سے شکست، مکی آرتھر بھی بول پڑے

Mar 27, 2023 | 10:03:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔

مزید پڑھیں:  ذاتی معلومات شیئر کرنے پر فیروز خان کی ساتھی اداکاروں سے معذرت 

سابق کوچ کا کہنا تھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کریں انہیں وقت دیں اور تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیں، اس طرح یہ کرکٹرز بہتر ہو ں گے۔