فیروز خان اور منیب بٹ کا جھگڑا ختم ہوگیا

Mar 27, 2023 | 08:42:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور منیب بٹ نے اپنا بگڑا ہوا معاملہ سلجھا لیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور منیب بٹ نے اپنا بگڑا ہوا معاملہ سلجھا لیا ہے۔          

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر منیب بٹ اور اپنے روحانی پیشوا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

مزید پڑھیں:  لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم’’ نو لو نو ٹینشن‘‘ کا آغاز ہوگیا

واضح رہے کہ فیروز خان اور منیب بٹ کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہوئے جب فیروز خان نے ایمن خان کو دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ خود پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتکِ عزت کا نوٹس بھیجا اور اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دستاویز بھی شیئر کی جس پر تمام شوبز شخصیات کی ذاتی معلومات بھی درج تھیں۔

اس کے نتیجے میں جواباً منیب بٹ نے فیروز خان پر سائبر کرائم کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔