چینی سکینڈل ..سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد  

Mar 27, 2021 | 16:20:PM
چینی سکینڈل ..سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چینی سکینڈل میں پیشرفت، ایف آئی اے نے سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے، 100 جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس بھی فریز کئے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون محمد رضوان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف جلد کارروائیوں کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ایف آئی اے 37 افراد کے شناختی کارڈز پہلے ہی بلاک کروا چکا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹ میں چینی کی قلت دور کرنے کے لئے کمر کس لی۔ لاہور میں ایک لاکھ کلو روزانہ چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی لائحہ عمل بنا لیاگیا۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر پتوکی شوگر ملز سے چینی کے ایک ہزار تھیلے منگوا لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے 93 روپے فی کلو چینی خریدی گئی، 50 ہزار کلو چینی شہر کے 100 ہول سیلرز کو پہنچا دی، مزید 50 ہزار کلو چینی بھی آج پہنچ جائے گی، ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال کے لیے ڈائریکٹ جیل بھجوائیں گے۔