دوسری بیوی نے جائیداد کی خاطر شوہر کو قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) علی پور میں دوسری بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔ قتل کی وجہ جائیداد بتائی جا رہی ہے۔
علی پور کے علاقے موضع خنانی میں پولیس رپورٹ کے مطابق دوسری بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود میں پیش آیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کے بیٹے نے ایف آئی آر ک یدرخواست میں الزام عائد کیا کہ ان کی سوتیلی ماں نے جائیداد کے حصول کی خاطر اپنےساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے والد کو گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملہ، جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات