تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث آسٹریلوی شہری گرفتار

Jun 27, 2026 | 15:11:PM
تھائی لینڈ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث آسٹریلوی شہری گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک 17 سالہ لڑکی کے مشتبہ قتل کے الزام میں ایک آسٹریلوی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش ریزورٹ سٹی پٹایا کے قریب ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔

پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کی کی شناخت 46 سالہ سائمن کارمین کے نام سے ہوئی ہے۔

 بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے پر کارمین کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے لیے پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:سپین : شدید گرمی سے 212 اموات ریکارڈ

 تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیمروں نے لڑکی کو جمعرات کے اوائل میں مرد کے ساتھ ایک کنڈومینیم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

 گھنٹوں بعد علیحدہ فوٹیج میں اسے ایک بڑے سیاہ سوٹ کیس کے ساتھ عمارت سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا جسے اس نے ایک موٹر سائیکل کے پیچھے لاد دیا اور وہاں سے چلا گیا۔

بعدازاں لڑکی کی برہنہ لاش سوٹ کیس کے اندر سے ملی جبکہ سوٹ کیس کو اس کے ملنے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر ایک ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا گیا تھا۔