آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی،افشاں رضوان)محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالےسے بڑی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری ریکارڈ ہوا ، جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سوپرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے،شہر قائد میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف لاہور کا مطلع صاف ہے اوردن بھر موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 53 سے 54 فیصد تک ریکارڈکیاگیاہے ،شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اورآئندہ دنوں میں شہر کا موسم مزید گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پھر زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا،20 سے زائد افراد زخمی
آج لاہورمیں یو وی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح 12 تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس لئےشہریوں کو غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔