پٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے سے گریز شرمناک فیصلہ؛حافظ نعیم الرحمان
عالمی مارکیٹ میں قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی مگر حکومت عوام کو فائدہ پہچانے سے انکاری ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے پرامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کا پٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے سے گریز شرمناک فیصلہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کا ایکس پر رد عمل میں کہاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت گر کر 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے، مگر حکومت عوام کو فائدہ پہچانے سے انکاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ عوام دشمن بات ہے کہ جنگ کے دنوں میں بھی عوام سے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، 11 ماہ میں لیوی وصولی کا سالانہ ہدف بھی پورا کیا، مگر لیوی ختم نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی
امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہاکہ یہ گورننس نہیں لوٹ مار، غریبوں اور مڈل کلاس لوگوں پر ڈاکا ہے،حکومت نے ثابت کردیاکہ وہ عوام کی نہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نمائندہ ہے۔