چھوٹے کاروباری مراکز کی ترقی سے معاشی خوشحالی آئے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

Jun 27, 2026 | 10:59:AM
چھوٹے کاروباری مراکز کی ترقی سے معاشی خوشحالی آئے گی: وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورشپ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی اہمیت اور ان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

حکومت پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے ایس ایم ایز کو سہارا دے رہی ہے، جبکہ آسان کاروبار سکیم سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور ہول سیل کاروبار کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک، زراعت، دستکاری اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری اقتصادی استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:18 سال سے کم عمرمیں شادی کو جرم قرار دینے والا قانون چیلنج

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرپرینیورشپ کے کلچر کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایم ایز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ خوشحالی بھی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس نہ بڑھا کر ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت چھوٹی انڈسٹریز کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے لوجسٹک سپورٹ، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔