مخصوص نشستیں فیصلہ؛کس جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں

Jun 27, 2025 | 21:01:PM
مخصوص نشستیں فیصلہ؛کس جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: ن لیگ، پی پی پی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر آئینی بنچ کے فیصلے کے بعد کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11اورخیبرپختونخوا سے 8اور اقلیتی 3مخصوص نشستیں بحال  ہو گئیں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 14اور پیپلزپارٹی کو 5مخصوص نشستیں ملیں گی،قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 3مخصوص نشستیں ملیں گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں 21خواتین اور 4اقلیتی مخصوص نشستیں بحال ہو گئیں،کے پی اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10،ن لیگ کو 7مخصوص نشستیں ملیں گی،کے پی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو 7اور اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔ 

آئینی بنچ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں 24خواتین اور 3اقلیتی نشستیں بحال  ہو گئیں،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو 23،پیپلزپارٹی کو 2اور ایک ایک پی ایم ایل، آئی پی پی کو ملیں گی۔

سندھ اسمبلی میں 2خواتین اور 1اقلیتی نشست بحال ہو گئیں،سندھ میں پیپلزپارٹی کو 2اورایم کیو ایم کو ایک نشست ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ،وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان آ گیا